نئی دہلی میں ایرانی کھلاڑیوں نے رنگ برنگے تمغوں کا لگایا ڈھیر
نئی دہلی میں جاری پارا ایتھلیٹکس عالمی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ایران کے کھلاڑیوں نے مزید رنگ برنگے تمغے حاصل کئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق پارا ایتھلیٹکس عالمی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں، ایرانی ایتھلیٹ بازیار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا جبکہ بندری نے بھی کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں جاری پیرا ایتھلیٹکس عالمی چیمپئن شپ کے آٹھویں روز، ایران کے قومی کھلاڑی علی بازیار اور عرفان بندری نے جیولین تھرو کے ایف چون کلاس میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کیا۔
ان مقابلوں میں علی بازیار نے بتیس اعشاریہ دو چار میٹر کی ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا جبکہ عرفان بندری اکتیس اعشاریہ دو تین میٹر کے تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اب تک ایران کے کھلاڑی چھے طلائی تمغے، دو چاندی کے تمغے اور چار کانسی کا تمغے اپنے نام کر چکے ہیں۔