ایران کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ سے کوئی روک نہیں سکتا: ایرانی سفیر
ٹوکیو میں ایرانی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہ تو فوجی کارروائی نہ ہی اسنیپ بیک، اور نہ ہی کوئی اور قسم کا دباؤ، ایران کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ روک سکتا ہے۔
سحرنیوز/ایران: سفارت خانے کے سوشل میڈیا ہنڈل ایکس جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور یورپی ٹرائیکا اس افسانے کو فروغ دے رہے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے یا یہ کہ وہ اس کی روک تھام کے لیے سفارت کاری کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دعویٰ مکمل طور پر فریب پر مبنی اور صداقت سے عاری ہے کیونکہ ایران کی دفاعی حکمت عملی میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئي ہے کہ مغربی ایشیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقے بنانے کی حمایت کرتا ہے۔
بیان کے مطابق امریکی حمایت اور ایران امریکہ مذاکرات کے دوران آئي اے ای اے کی نگرانی میں کام کرنے والی ایرانی جوہری تنصیبات پر خود واشنگٹن کے حملے، سفارت کاری کے نام پر دھوکہ دہی کی واضح مثال ہیں۔