Oct ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرم مقدم ہے: ایرانی وزارت خارجہ

اطلاعات کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہمسایہ ملکوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسما‏عیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے کہا کہ ہمسایہ ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں نے ہماری تشویش میں اضافہ کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران  نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ملکوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  اسماعیل بقائی نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہمارے یہ دونوں ہمسایہ ممالک جنگ بندی معاہدہ کرنے میں کامیاب  ہوگئے۔

اسماعیل بقائی نے امید ظاہر کی کہ  یہ عمل پائیدار مذاکرات کا باعث بنے گا تاکہ اختلافات کو حل اور کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور مستقبل میں اس طرح کے تنازعات کو رونما ہونے سے روکا جاسکے۔

 

ٹیگس