ایران کے چھ پیٹرو کیمیکل پراجیکٹس مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ایران کی نیشنل پیٹرو کیمیکل کمپنی کے انویسٹمنٹ ڈائریکٹر حمیدرضا عجمی نے بتایا ہے کہ ملک میں پیٹرو کیمیکل کے چھ منصوبے کام کے لیے تیار ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت ایک ایسے موڑ پر ہے جس کے لیے تنظیم نو کی ضرورت ہے اور محتاط اسکریننگ، ٹارگٹڈ سپورٹ اور نئے سرمائے کی آمد کے ساتھ، نامکمل منصوبوں کا دوبارہ احیا کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ نئی منصوبہ بندی سے اس صنعت کے مستقبل کو حقیقی معاشی جواز کی بنیاد پر تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
حمید رضا عجمی نے مزید کہا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک تیس منصوبوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے جبکہ گزشتہ سال صرف گیارہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
عجمی نے کہا ہے اس وقت ملک کے پیٹرو کیمیکل پروجیکٹس میں پیٹرو کیمیکل پروجیکٹس کا ایک یونٹ کام کے لیے تیار ہے جبکہ دوسرا یونٹ عمل درآمد کے مرحلے میں ہے۔