Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • ایرانی اور پاکستانی وزراء خارجہ کی اہم ٹیلیفونی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور عراقچی نے دوطرفہ تعلقات اور علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ایران اور پاکستان کے درمیان اعلی سطحی وفود کے تبادلوں کے روز افزوں رجحان پر اطمئنان کا اظہار کیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے رواں ہفتے کے آخر میں ترکمنستان کے دارالحکومت عشق آباد میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی صلح و اعتماد فورم کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات پر بھی اتفاق کیا ہے۔

 

ٹیگس