Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران و چین کے عہدہ داروں کی ملاقات، باہمی تعلقات میں فروغ پر زور

ایران چین سعودی عرب سہ فریقی اجلاس کے تیسرے دور میں شرکت کے لیے تہران کے دورے پر آنے والے چین کے نائب وزیر خارجہ نے، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران:  نائب وزیر خارجہ تخت روانچی نے ایران اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور ہمہ جانبہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایران اور چین کے رہنماؤں کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے، مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور پچیس سالہ جامع تعاون کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایران کے عزم پر تاکید کی
تخت روانچی نے مغربی ایشیائی خطے میں امن و استحکام میں چین کے تعمیری کردار کو سراہا اور ایران اور چین کے درمیان دوطرفہ اور کثیرالجہتی ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کیا۔ 
چینی نائب وزیر خارجہ نے بھی عالمی اور علاقائی حالات سے قطع نظر، باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایران اور چین کے مشترکہ عزم پر زور دیا اور کہا کہ چین، بیجنگ معاہدے کے بنیادی اور اہم ہدف کے طور پر علاقائی امن و استحکام کے لئے دو طرفہ اور سہ فریقی تعاون کے دائرے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان جامع تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
 

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے دو طرفہ اور کثیر الجہتی دلچسپی کے امور منجملہ ایران کے جوہری مسئلے کی تازہ ترین صورتحال، دوہزار چھبیس میں سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ، اور شنگھائی تعاون تنظیم اور بریکس سمیت بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں میں قریبی تعلقات برقرار رکھنے کے ذریعے ہمہ جانبہ تعلقات میں توسیع پر تبادلۂ خیال کیا ۔

 

ٹیگس