وزیر خارجہ: امریکہ اور صیہونی حکومت اس غلط فہمی میں مبتلا تھے کہ تین دن میں ایران کو جھکنے پر مجبور کردیں گے
ایران کے وزيرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اس غلط فہمی میں مبتلا تھے کہ تین دن میں ایران کو جھکنے پر مجبور کردیں گے لیکن ناکام ہوگئے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے المنار ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے حالات مجموعی طور پر اچھے ہیں اور دشمن کی سازش ناکام ہوگئی ہے۔انھوں نے کہا کہ صیہونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ موساد کے ایجنٹ تہران اور دیگر ایرانی شہروں میں موجود ہیں اور حالیہ بلووں میں ملوث ہیں۔وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ جو کام وینزوئلا میں کیا ہے، وہی ایران میں بھی انجام دیں اوراس غلط فہمی میں مبتلا تھے کہ تین دن میں ایران کو جھکنے پر مجبور کردیں گے لیکن ناکام ہوگئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایران کے وزیر خارجہ نے آخر میں کہا کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو گریٹر اسرائیل کی بات کررہے ہیں اور خطے کے سبھی ملکوں کو دھمکی دے رہے ہیں لیکن انہیں لبنان اور ایران کی جانب سے سخت مقاومت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔