Jan ۱۵, ۲۰۲۶ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل فخر سے یہ بات کہہ رہا ہے کہ ایران میں مخالفین کو اس نے جنگی اسلحے سے لیس کیا تھا: سید عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل فخر کے ساتھ یہ بات کہہ رہا ہے کہ اس نے مخالفین کو جنگی اسلحے سے لیس کیا جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد مارے گئے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس پیج پر تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل نے ہمیشہ اپنی نیابت میں امریکہ کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کی ہے لیکن اب حیرت انگیز طور پر اپنی خفیہ بات با آواز بلند کہہ رہا ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ہماری سڑکیں خون سے رنگی ہیں، اسرائيل فخر سے کہہ رہا ہے کہ سینکڑوں افراد اس لئے مارے گئے کہ اس نے مخالفین کو جنگی اسلحے سے لیس کیا تھا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ "امریکی صدر کو معلوم ہونا چاہئے کہ خوں ریزی بند کرانے کے لئے انہیں کس سے رجوع کرنا ہے۔"

 

ٹیگس