صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے
Jun ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
سحر نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: صدر مسعود پزشکیان کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا جہاں صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار استقبال کے لیے موجود تھے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور بطور صدر ان کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
صدر مملکت پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سینیٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سے بھی ملاقات کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس