ایک ماہ کے دوران امریکی ہوائی حملوں میں 55 ایرانی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454258-ایک_ماہ_کے_دوران_امریکی_ہوائی_حملوں_میں_55_ایرانی_شہید
27 جون سے 23 جولائی تک، یعنی تقریباً ایک ماہ کے دوران، دہشت گرد امریکی فوج کے فضائی حملوں میں 55 ایرانی شہید اور 629 زخمی ہوئے ہیں۔
(last modified 2026-07-24T09:49:04+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • ایک ماہ کے دوران امریکی ہوائی حملوں میں 55 ایرانی شہید

27 جون سے 23 جولائی تک، یعنی تقریباً ایک ماہ کے دوران، دہشت گرد امریکی فوج کے فضائی حملوں میں 55 ایرانی شہید اور 629 زخمی ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 27 جون سے 23 جولائی کی صبح 9 بجے تک دہشت گرد امریکی فوج کے ہوائی حملوں میں ایران کے 55 افراد شہید اور 629 زخمی ہوچکے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے شعبہ رابطہ عامہ اور انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل حسین کرمان پور نے جمعرات کو  27 جون سے 23 جولائی کی صبح نو بجے تک دہشت گرد امریکی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اعداد وشمار جاری کئے۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ زخمیوں میں 46 خواتین، 24 کم سن بچے اور 18 برس سے کم عمر کے نوجوان اور شہیدوں میں، تین کم سن بچے اور 18 برس سے کم عمرکے نوجوان اور 6 خواتین شامل ہیں۔

حسین کرمان پور نے بتایا کہ زخمیوں میں اب تک 52 کے آپریشن ہوچکے ہیں اور 36 افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel