تاریخ مسخ کرنے کی امریکی کوشش
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاریخ مسخ کرنے کی امریکی کوشش پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس ردعمل کا اظہار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی تاریخ کو مسخ کرنے اور امریکہ کی جنگ بندی کے لیے فلسفیانہ تاریخی جواز پیدا کرنے کی کوشش پر کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں یونان کے شہر ایتھنز میں ایک تقریب کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ایران کے حوالے سے کیے گئے دعووں کے جواب میں لکھا کہ مارکو روبیو نے ایک مسخ شدہ بیانیہ پیش کر کے مغرب کی تاریخ کو قدیم یونان سے لے کر ٹرمپ کے امریکہ تک کو ایک سیدھی اور متحد لکیر تک پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے مارکو روبیو کے بیان میں خلط زمان یا اناکرونزم کی کھلی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونان، روم، عیسائیت، یورپ، امریکہ اور آخر میں "سب سے پہلے امریکہ" جیسے تصورات کو اناڑی طور سے ملا کر تاریخی تحریف کرنا، گویا امریکہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ کاؤ بوائے زبان سے برہنہ غنڈہ گردی کرنے کے بجائے یہ بہتر ہے کہ وہ ’’تاریخ کے فلسفہ‘‘ کی خوبصورت نیون روشنیوں کے تحت دنیا کو ڈرانے اور دھونس جمانے کی اپنی پالیسی کو درست ثابت کرے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel