صدرِ ایران کی طرف سے سلطانِ عمان کو سالگرہ کی مبارک باد
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457530-صدرِ_ایران_کی_طرف_سے_سلطانِ_عمان_کو_سالگرہ_کی_مبارک_باد
صدرِ ایران نے سلطانِ عمان کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور باہمی تعاون اور مشاورت جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2026-10-21T07:55:27+00:00 )
Oct ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • صدرِ ایران کی طرف سے سلطانِ عمان کو سالگرہ کی مبارک باد

صدرِ ایران نے سلطانِ عمان کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور باہمی تعاون اور مشاورت جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتوار 11 اکتوبر کو سلطانِ عمان ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

انھوں نے اس گفتگو میں سلطانِ عمان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور علاقے میں امن واستحکام کے لئے ان کی مساعی کی قدردانی کی۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں  دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی مشاورتوں اور علاقائی تعاون کی تقویت پرزور دیا۔

سلطانِ عمان ہیثم بن طارق نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں صدر ایران کی مبارکباد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقے میں امن واستحکام کے لئے ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔

انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ روابط کے فروغ اور قریبی مشاورت کو اپنے ملک کی ترجیحات میں قرار دیا۔

سلطانِ عمان ہیثم بن طارق نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں صدر ڈاکٹر پزشکیان کی دورۂ تہران کی دعوت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مناسب موقع پر وہ تہران آئيں گے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel