امریکا میں ہمارا سامنا کچھ جاہل اور احمق لوگوں سے ہے: محسن رضائی
ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے یونان کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں ہمارا سامنا کچھ جاہل اور احمق لوگوں سے ہے۔
سحرنیو/ایران: میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ جنگ کا خاتمہ ایرانی قوم کے ہاتھ میں ہے اور جب تک وہ دشمن کو اپنے حقوق تسلیم کرنے پر مجبور نہیں کر دے گی، استقامت و مزاحمت ترک نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ امریکیوں نے ہمیں جواب دیا ہے اور ہم ان کے جواب کو ناکافی سمجھتے ہیں اور انھیں ہمارے ابہامات کو دور کرنا چاہیے۔ جب تک ہمارے ابہامات دور نہیں ہوں گے تب تک اگلا مرحلہ شروع نہیں ہوگا۔
انھوں نے پریس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل منتقل کرنے کے امریکا کے دعوؤں کا ذکر کیا اور کہا کہ ٹرمپ نے عمان کے ساحلی سمندری علاقوں میں سرگرم بعض اوباشوں کو ملازم رکھ کر اسمگلنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہر روز دعویٰ کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے لیکن میں جواب میں کہتا ہوں کہ تم اسمگلنگ کر رہے ہو، یہ آبی راستہ، ایران کے کنٹرول میں ہے اور ہم اس کا مینجمینٹ کر رہے ہیں۔
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران ہم نے آبنائے ہرمز میں ہر رات ان جہازوں میں سے پانچ کو نشانہ بنایا ہے جنھیں اسمگلر استعمال کرتے تھے۔ میجر جنرل رضائی نے کہا کہ سینٹکام کا کمانڈر اسمگلنگ کی سرگرمیوں کی قیادت کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی فوج کو بھی استعمال کر رہا ہے۔ وہ تیل کو بڑے آئل ٹینکروں تک منتقل کرنے کے لیے پانچ یا چھے چھوٹی کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن ہم بھی ہر رات ان میں سے پانچ یا چھے کو نشانہ بناتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel