ایرانی وزیر خارجہ ترکمانستان کے دورے پر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458438-ایرانی_وزیر_خارجہ_ترکمانستان_کے_دورے_پر
ایرانی وزیر خارجہ ترکمانستان کے دورے پر عشق آباد پہنچ گئے۔
(last modified 2026-11-02T09:00:16+00:00 )
Nov ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ ترکمانستان کے دورے پر

ایرانی وزیر خارجہ ترکمانستان کے دورے پر عشق آباد پہنچ گئے۔

سحرنیو/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایک سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی وفد لے کر عشق آباد پہنچے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عشق آباد ہوائی اڈے پر ترکمانستان کے حکام نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کے ہمراہ جانے والے وفد کا استقبال کیا۔

 دوجانبہ روابط، علاقائی اور بین الاقوامی حالات اور باہمی سیاسی اور اقتصادی روابط ميں توسیع کی راہوں کا جائزہ، ایرانی وزیر خارجہ کے ایک روزہ دورہ ترکمانستان کے اہم ترین موضوعات میں شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران اور ترکمانستان کے درمیان دوجانبہ تعاون ہمیشہ فروغ پذیر رہا ہے اور دونوں ملکوں کے حکام نے باہمی روابط میں توسیع کے لئے ہمیشہ بھرپور توانائیوں سے استفادے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel