دشمن کو پیچے دھکیلنے کے عزم و ارادے پر زور
سپاہ پاسداران کے سربراہ نے دشمن کو قابل توجہ پستی میں پیچھے دھکیلنے کے عزم و ارادے پر زور دیا ہے۔
سحرنیو/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے دفاع مقدس کی اقدار اور دوسرے و تیسرے دفاع مقدس میں استقامت کے زیر عنوان منعقدہ نمائش کے معائنے کے موقع پر ایرانی عوام کے عزم و ارادے کو ناقابل شکست قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا زبوں حال دشمن بہت ہی کمزور پوزیشن میں ہے اور اس نے ملت ایران کا عزم و ارادہ توڑنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ آج غازیان اسلام، سبھی مسلح افواج اتحاد و یک جہتی کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن اپنے پورے وجود کے ساتھ، اپنی شکست کا احساس کررہا ہے۔
جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ آج دشمن کچھ بھی نہیں کرسکتا۔ وہ گرچکا ہے اور اسٹریٹیجک ابہام میں گرفتار ہوگیا ہے اور یہ ایرانی عوام اور مسلح افواج کی مقاومت اور پائیداری کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج ہماری ایرواسپیس فورس، بحریہ، زمینی فوج، قدس بریگیڈ اور عوامی رضاکار فورس بسیج، سبھی ماضی سے زیادہ طاقتور ہیں، استحکام و پائیداری کے ساتھ میدان میں موجود ہیں اوردشمن کو میں دھکیلنے کے لئے تیار ہیں۔
سپاہ پاسداران کے سربراہ نے کہا کہ آج ہم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں اور ہماری سبھی افواج ملک و قوم، اسلام اور عظیم انسانی اقدارکے دفاع کے لیے میدان میں موجود ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel