Apr ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ نے مغربی ایشیا کے لیے ہتھیاروں کا ٹینڈر جاری کر دیا

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے مغربی ایشیا کے ملکوں میں استعمال کے لیے تقریبا چار سو ملین ڈالر کی مشین گنوں کی خریداری کا ٹینڈر اپنی کمپنیوں کو جاری کر دیا ہے۔

 روسی خبر رساں ادارے اسپوتنک نیوز کے مطابق ام سولہ اے فور قسم کی یہ مشین گنیں افغانستان، عراق، لبنان اور مغربی ایشیا کے بعض دوسرے ملکوں میں امریکی دہشتگردوں کے ذریعے استعمال کی جاتی ہیں۔
 پنٹاگون کے مطابق تین سو تراسی ملین ڈالر کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اس ٹینڈر کے لیے ہلکے اور بھاری ہتھیار بنانے والی دو بڑی امریکی کمپنیاں ایک دوسرے سے رقابت کریں گی۔
 امریکہ، مغربی ایشیا میں قیام امن کے لیے اپنی فوجی موجودگی کو ضرور قرار دیتا ہے حالانکہ اس کی تسلط پسندانہ پالیسیوں نے اس علاقے میں بدامنی کو فروغ اور جنگ میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ 
 امریکہ ایک جانب علاقے میں طرح طرح کی بدامنی پھیلا کر دنیا پر یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ علاقے میں اس کی فوجی موجودگی ضروری ہے اور دوسری جانب بدامنی کو فروغ  دے کر علاقے کے ملکوں کو اس بات پر مجبور کرتا ہے وہ امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں سے ہتھیار خرید کر اپنے گودام بھرتے رہیں۔ 

ٹیگس