May ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کے لئے ایک عرب ملک کی ذلت آمیز پیشکش

فلسطین کے استقامتی محاذ نے جنگ بندی قبول کئے جانے کے عوض بھاری رقم کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

بعض عرب ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق استقامتی محاذ  نے جنگ بندی سے متعلق صیہونی حکومت کی تجويز قبول کئے جانے کی صورت میں خلیج فارس کے ایک ساحلی ملک کی جانب سے بھاری رقم کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

جنگ بندی سے متعلق تجویز میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے آخری حملہ کئے جانے کے بعد فلسطینی استقامتی محاذ جوابی کارروائی سے گریز کرے اور اس کے بعد جنگ بندی ہوجائے، اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ استقامتی محاذ کی جانب سے اس تجویز کو قبول کئے جانے کی صورت میں تل ابیب بھی، خلیج فارس کے ایک ساحلی عرب ملک کی جانب سے خطیررقم اور معاشی پیکج کی فراہمی سے موافقت کردے گا۔

اخبار رائے الیوم نے اس خبر کے ذیل میں تبصرہ کیا ہے کہ اس پیشکش سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت خود کو اس جنگ کا فاتح ظاہر کرنا چاہتی ہے۔ اخبار کے مطابق فلسطینی استقامتی محاذ نے اس ذلت آمیز پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

اس سے قبل جنگ میں شدت میں کمی لانے کے ابتدائی مرحلے کے طور  پر تل ابیب پرفلسطینی استقامتی محاذ کے میزائیلی حملے روکے جانے کی صورت میں غزہ کے ٹاورز پر بمباری بند کئے جانے کی  امریکی پیشکش کو،  فلسطینی استقامت کی جانب سے مسترد کیا جاچکا ہے۔

ٹیگس