Sep ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینی خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آج جمعرات کے روز 22 سالہ فلسطینی نوجوان ناصر الزیود جنین کے قریب برقین نامی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح شمال مغربی بیت المقدس کے بیت عنان شہر اور غرب اردن کے شہر جنین اور برقین میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ ہونے والی جھڑپوں میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس