Nov ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • مآرب میں سعودی عرب کی شکست پر صیہونیوں کو تشویش

ایک عبری اخبار نے یمن کے صوبہ مآرب میں اس ملک کی فوج اور رضاکار فورس کی کامیابی کو، سعودی عرب کے لئے شکست اور صیہونی حکومت کے لئے ایک علاقائی خطرہ قرار دیا ہے۔

صیہونی اخباریروشلم پوسٹ نے آج اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ "بہار فتح " نامی آپریشن میں مآرب سیکٹر پر جاری جنگ ایک اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اگر رضاکار فورس اس صوبے کے باقیماندہ علاقوں کوبھی اپنے کنٹرول میں لے لے تو یہ سعودی نظام حکومت کے لئے ایک بڑی شکست شمارہوگی۔

 یروشلم پوسٹ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مآرب سیکٹر میں ہونے والی حالیہ پیشقدمی یمنی فوج اور رضاکار فورس کے لئے ایک اہم کامیابی ہے جو خود کو علاقے میں استقامت کا محور سمجھتی ہے، لکھا ہے کہ یمن کی فوج ایسے ڈرون طیاروں سے لیس ہے جو مقبوضہ فلسطین کے علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

 اس عبری زبان اخبار نے مزید لکھا ہے کہ مآرب میں ریاض کی شکست یمن، عراق، لبنان اور خلیج فارس کی جانب سے ایک علاقائی خطرے کو بڑھاتی ہے اور صیہونی حکومت اسے اپنے لئے سنگین تشویش کا باعث اور مشترکہ خطرہ سمجھتی ہے۔ 

 حالیہ مہینوں میں یمنی فوج اور رضاکار فورس نے حالیہ مہینوں میں صوبہ مآرب اور شہر مآرب کی مکمل آزادی کے لئے نئے آپریشن شروع کئے ہیں کہ جو یمن کی مفرور و مستعفی حکومت کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

ٹیگس