یمن پر جارح سعودی عرب کی بمباری میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 شہید و زخمی
یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور المحویت صوبے کو ایک بار پھر بمباری کا نشانہ بنایاگیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعہ کو صوبہ المحویت کے دیہی علاقےعجامہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک ایک عورت شہید اور 6 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کم سے کم تین بارصنعا کے پل السبعین علاقے پرحملہ کیا۔
درایں اثنا یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے بدھ کی شام صنعا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قرنطینہ مرکز پر بمباری کرکے اسے پوری طرح تباہ کردیا ہے۔
یمن کی وزارت صحت نے اپنے بیان مں کہا ہے کہ صنعا ایئرپورٹ کا قرنطینہ سینٹر، ایئرپورٹ سے آنے والے نمائندہ دفاتراور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں اورکارکنوں کو میڈیکل خدمات پیش کرنے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔
جارح سعودی اتحاد نے ان دنوں صنعا سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ تیزکردیا ہے ان حملوں میں اب تک دسیوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔
سعودی عرب کے جارحانہ حملے مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہیں ۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں افراد شہید وزخمی اور چالیس لاکھ سے زیادہ بےگھراور دربدر ہوچکے ہیں ۔