Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی فوجی قافلے پر ایک بار پھر حملہ

عراقی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ مغربی عراق میں امریکہ کے فوجی قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

 صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی قافلے پر یہ حملہ صوبے الانبار میں ہوا۔  اس حملے کی ذمہ داری اصحاب کہف نامی گروہ نے قبول کی ہے۔ ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

حالیہ مہینوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں کئی بار دہشتگرد امریکی فوج کے قافلوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد امریکی فوجیوں پر حملوں کے باوجود واشنگٹن، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق اس ملک کی پارلیمنٹ کے بل پر عمل کرنے سے گریز کررہا ہے۔

غاصب امریکی فوجی دو ہزار تین سے عراق میں تعینات ہیں ۔ عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں ۔

عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزار بیس کو اس ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں بل بھی منظور کرچکی ہے۔

ٹیگس