Feb ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • مآرب میں سعودی عرب کے 55 ایجنٹ ہلاک و زخمی

صوبہ مآرب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے حملے میں سعودی عرب کے 55 آلہ کار ہلاک و زخمی ہلاک ہوئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحاد کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے مآرب شہر میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں 20 سعودی ایجنٹ ہلاک اور 35 سے زائد ہوئے۔ اس سے قبل یمنی ذرائع نے کہا تھا کہ صوبہ شبوہ میں کم سے کم 35 اماراتی ایجنٹ اور آلہ کار ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے مآرب کے اہم علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا زمینی، سمندری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں اور جارحیت میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس