Aug ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • یمن کے لاکھوں جیالوں کا غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کے خلاف مظاہرے

غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں مظاہرے کئے گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کے دارالحکومت صنعا اور اسی طرح دوسرے شہروں میں گزشتہ جمعہ کی طرح اس جمعہ کو بھی ملین مارچ کیا گیا۔

یمنی عوام نے صیہونیت مخالف وسیع مظاہرہ کر کے ایک بار پھر فلسطینیوں کے لئے اپنی بھرپور حمایت پر تاکید کی۔ آج یمن کے تین سو تیس مرکزی علاقوں منجملہ دارالحکومت صنعا میں صیہونی حکومت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے گ‏ئے۔ یمنی عوام کے یہ مظاہرے، مختلف صوبوں منجملہ صعدہ، وریمہ، مآرب، عمران، ایب، تعز، حجہ، ذمار اور المحویت کے مرکزی علاقوں میں کئے گئے۔

مظاہروں کے شرکا نے غزہ اور مسجد الاقصی کی حمایت، ہماری ذمہ داری اور جہاد ہے جیسے نعرے لگائے۔

یمنی عوام نے غزہ کے شہریوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد سے یمنی عوام صیہونی جارحیت کی مذمت اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اس طرح کے مظاہرے مسلسل کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس