Apr ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن: صنعا، عمران اور مآرب صوبوں پر امریکہ کے 29 فضائی حملے

امریکی جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر شدید بمباری کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں صنعا، عمران اور مآرب پر 29 بار بمباری کی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر امریکہ کے فضائی حملوں میں غیر معمولی شدت پیدا ہوئی ہے۔ امریکی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے حدیدہ کی بندرگاہ اور ہوائی اڈے کے علاوہ دارالحکومت صنعا اور اس کے مضافات میںبندر رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ الثورہ کے علاقے میں فضائی حملوں میں دو افراد شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ الصافیہ کے علاقے کے قبرستان اور دیگر علاقوں پر بھی حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا ہے کہ یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک اور امریکی ڈرون ایم کیو نائن مار گرایا ہے۔ جس کے بعد صرف اپریل کے مہینے میں یمنی فورسز کے ہاتھوں مار گرائے جانے والے امریکی ڈرونز کی کل تعداد چھ ہو گئی ہے جبکہ غزہ کی حمایت میں اب تک مجموعی طور پر اکیس امریکی ڈرون ایم کیو نائن کو انصاراللہ کی فورسز نے مار گرایا ہے۔ واضح رہے کہ یہ امریکہ کا جدید ترین اور مہنگا ترین ڈرون ہے۔

ٹیگس