Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • یوکرین جنگ نے امریکی اجارہ داری کے خاتمے کو عیاں کر دیا: حماس

روس اور یوکرین جنگ نے ایک بڑا سبق یہ سکھایا ہے کہ اب امریکی یونی پولر یا اجارہ داری کا دور ختم ہو چکا ہے، یہ بات فلسطین کی تنظیم حماس کے رہنما نے کہی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیم حماس میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ موسیٰ ابومرزوق نے کہا کہ امریکہ روس کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگ کے میدان میں اترنے پر قادر ہی نہیں ہے۔

اُدھر شمالی کوریا نے بھی روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا ہے۔ شمالی کوریا کی ویب سائٹ پر جاری شدہ ایک پیغام میں آیا ہے کہ امریکہ روس کو لاحق سکیورٹی خطرات کو نظر انداز کرتے ہوئے دنیا میں اپنی برتری قائم رکھنے کے لئے خودسرانہ اقدامات کر رہا ہے۔

اس سے قبل ایران، چین، شام اور یمن سمیت دنیا کے مختلف ممالک امریکہ اور نیٹو کو یوکرین جنگ کے آغاز کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں۔ مذکورہ ممالک کے کے بیان میں آیا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کی خودسرانہ اور توسیع پسندانہ اشتعال انگیزیوں نے ہی یوکرین جنگ کو جنم دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین جنگ کے شروع ہونے کے بعد امریکہ اور اسکے اتحادی یورپی و مغربی ممالک نے ماسکو کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ پابندیاں ایسے حالات میں روس کے خلاف نافذ کی جا رہی ہیں کہ روس نے دوماہ قبل سکیورٹی ضمانتوں کے حوالے سے اپنی تجاویز امریکہ اور نیٹو کے سامنے رکھ دی تھیں جن میں یوکرین کی نیٹو میں عدم رکنیت اور نیٹو فورسز کا مشرقی یورپ سے انخلا شامل تھا۔

 

ٹیگس