عراق، امریکی چھاونی پر پھر راکٹ حملہ
عراقی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مغرب عراق میں امریکی فوجی ٹھکانے عین الاسد پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے میڈیا ذرائع نے ملک کے مغرب میں واقع الانبار صوبے میں کئی دھماکوں کی خبریں سننے کی خبر دی ہے۔
صابرین ٹیلیگرام چینل نے عین الاسد ائیربیس پر راکٹ حملوں کی وجہ سے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی خبر دی ہے۔ عین الاسد، امریکا کی فوجی چھاونی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے کے فورا بعد چھاونی میں لگا سائرن بجنے لگا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ چار گراڈ راکٹوں سے کیا گیا۔
شفق نیوز ویب سائٹ نے بھی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں عین الاسد ائیربیس کے نواحی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، حملے کی تفصیلات حاصل نہيں ہو سکی۔
ابھی تک اس حملے میں ممکنہ جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات حاصل نہيں ہو سکی ہے۔
کسی بھی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔