May ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۰:۱۲ Asia/Tehran
  • یمن نے بتایا، صیہونی حکومت کون سی زبان سمجھتی ہے؟

 صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ "آگ کے جواب میں آگ" ہے۔

یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ مضبوط اور منہ توڑ جواب دینے سے ہی صیہونی دشمن فلسطینی عوام پر جارحیت بند کر دے گا۔

فارس  نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق، یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز عبوری صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے کھیلنا اور غیر انسانی جارحیت بند کردے۔

یمنی تنظیم نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تل ابیب نے انتہا پسند صہیونی گروہوں کو مذہبی مقدسات اور فلسطینی عوام کی املاک کو پامال کرنے کی اجازت دی۔ "فلیگ مارچ" نامی تقریب میں صیہونی حکومت کی فوجی حمایت سے ہونے والی اس کارروائی نے فلسطینی عوام کے جذبات کو بھڑکا دیا۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ( سبا ) نے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے بھی کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے صیہونی حکومت کو تقریب کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ "صیہونی حکومت کی طرف سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر، جو القدس کے بارے میں حکومت کے رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ظاہر ہوتی ہے، ہمیں آنے والے دنوں میں ان تباہ کن نتائج کا انتظار کرنا چاہیے جس کے ذمہ دار صرف صیہونی حکومت کے حکمران ھونگے۔"

بیان کے مطابق فلسطینی مزاحمت جب بھی صیہونی حکومت کو میزائل سے جواب دے گی، حکومت ہمیشہ کی طرح جنگ بندی کا مطالبہ کرے گی۔ لہٰذا، ’’صرف مضبوط اور منہ توڑ جواب دینے سے ہی صہیونی دشمن فلسطینی عوام پر جارحیت بند کر دے گا۔‘‘

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ "آگ کے بدلے آگ" کی مساوات صیہونی حکومت کو روک دے گی، صنعا نے خبردار کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دھماکے کے آثار نظر آرھے ہیں اور اس کے ذمہ دار صہیونی حکام ہیں۔

یمنی تنظیم نے تمام عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے اور صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے تاکید کی کہ مسلم ممالک اور عرب لیگ کو فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے تمام اقتصادی، سیاسی اور سفارتی ذرائع استعمال کرنے چاہییں۔

یمنی وزارت خارجہ نے باور کرایا کہ صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی تمام کوششیں فلسطینی مزاحمت کی وجہ سے ناکام ہوں گی اور بیت المقدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہوگا۔

ٹیگس