Jul ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • عراق، شام کی سرحد پر واقع امریکی اڈے میں دھماکے

عراق اور شام کی سرحد کے قریب واقع امریکہ کا فوجی اڈہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی سرحد کے قریب امریکہ کے فوجی اڈے العمر آئل اسکوائر میں دو زور دار دھماکے ہوئے۔ 

دھماکوں سے ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ روز بھی صوبہ صلاح الدین میں امریکہ کے دہشتگرد فوجی قافلے پر بھی حملہ ہوا تھا۔

امریکہ نے تین جنوری دوہزار بیس کو عراق کے اقتداراعلی کی مخالفت کرتے ہوئے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو ان کے چند ساتھیوں سمیت بغداد ایئرپورٹ کے باہر شہید کردیا تھا۔ 

عراق کے وزیر اعظم، صدر، وزیر خارجہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سمیت عراق کے تمام اعلی حکام، مختلف مواقع پر اپنے ملک کو دیگر ممالک کے خلاف جارحیت کے اڈے میں تبدیل ہونے کی مخالفت کرتے رہے ہیں اور اس ملک سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں۔

ٹیگس