Jul ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اور اس کے اتحادی لبنان کو بد امن کرنا چاہتے ہیں: حزب اللہ

حزب اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی لبنان میں حکومت کی تشکیل نہیں چاہتے اور ہمارے ملک کو امن کی طرف گامزن نہیں دیکھنا چاہتے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی عوامی اور مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تنظیم کے چالیسویں یوم تأسیس کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی کابینہ کی تشکیل ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے اور اگر حکومت تشکیل دی جائے تو ارکان پارلیمنٹ حکومت سے مختلف مسائل کے متعلق وضاحت طلب کر سکتے ہیں تاہم اگر حکومت تشکیل نہ دی گئی تو پارلیمنٹ میں کسی کو بھی دوسرے فریق کے مواخذے کا حق نہیں ہے۔ 

شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ ان دنوں لبنان کے حالات غیر معمولی ہیں اور کمترین شرائط پر حکومت تشکیل دینی ہوگی، اگرچہ شرائط کی پیچیدگی بعض فریقوں کے مفاد میں ہیں تاہم حکومت کی تشکیل ناگزیر ہے۔ 

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمیں آخری لمحے تک کوشش کرنا ہوگی اور ہم جانتے ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی لبنان میں حکومت کے تشکیل نہیں چاہتے اور ہمارے ملک کو نا امنی کی جانب دھکیلنا جاہتے ہیں لیکن ہمیں ملک کے اندر جرأتمندانہ فیصلے اور اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ملک حکومت کے بغیر نہ چلے۔

ٹیگس