Jul ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصیٰ پہنچ جائیں، استقامتی محاذ کی اپیل

صیہونی حکومت اور انتہاپسند، مسجد الاقصیٰ پر یلغار اور غرب اردن کے تاریخی مقامات پر حملہ کرکے ان مقامات پر قبضہ کرنا اور صیہونی کالونیوں کو توسیع دینا چاہتے ہیں جس کے پیش نظر ایک بار پھر فلسطینی تنظیموں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج بروز جمعہ مسجد کے اندر بڑی تعداد میں اکٹھا ہوں۔

وفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی رہنماؤں اور استقامتی تنظیموں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ  مسجد الاقصیٰ  سے متعلق اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے آج بروز جمعہ بڑے پیمانے پر مسجد الاقصی پہنچ جائیں اور نماز جمعہ میں شرکت کریں۔ 

فلسطینی رہنماؤں اور تنظیموں نے یہ اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب گزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں کے سکیورٹی حصار میں درجنوں انتہا پسند صیہونی  باب «المغاربه»  سے مسجد الاقصیٰ میں درآئے تھے۔

فلسطینی رہنماؤں اور تنظیموں کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کا اجتماع ، اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی کھدائی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

حالیہ مہینوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی انتہاپسندوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان تشدد میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔

 صیہونی حکومت اور انتہاپسند، مسجد الاقصی پر یلغار اور غرب اردن کے تاریخی مقامات پر حملہ کرکے ان مقامات پر قبضہ کرنا اور صیہونی کالونیوں کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔

 فلسطینی استقامتی گروہوں نے مسجد الاقصیٰ میں صیہونیوں کے حالیہ جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے اس موقف پر زور دیا ہے کہ مسلح استقامت ہی واحد آپشن ہے جو صیہونی حکومت کو فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روک سکتا ہے وہ مسلحانہ مزاحمت ہے اور وہ ہرگز اس آپشن سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصیٰ اور الخلیل میں مسجد حضرت ابراہیم (ع)  میں ہزاروں فلسطینیوں نے نماز ادا کی۔

ٹیگس