Jul ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

الحدیدہ ایئرپورٹ کے قریب سعودی اتحاد کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آکر مزید 4 یمنی بچے شہید ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 سے 15 سال کے 4 بچے الحدیدہ شہر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہو گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ شہید ہونے والے بچے الحدیدہ ایر پورٹ کے قریب جاتے ہوئے بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوئے۔

اب تک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے، اسکے علاوہ اس ملک کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔

ٹیگس