Jul ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگردوں کے نحس قدم یمن تک پہنچے

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی دہشتگرد فوجیوں کا ایک اور گروہ یمن کے مشرقی صوبے المهره میں داخل ہو گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشتگرد فوجیوں کا یہ گروہ منگل کے روز یمن کے مشرقی صوبے المهره کے «الغیضه» ایر پورٹ میں داخل ہوا۔ تاہم ابھی تک اس کی تعداد کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے۔

"الغیضه"  ایر پورٹ در اصل امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا اڈہ ہے جسے برطانیہ اور اسرائیل نے 2017 میں غیر قانونی طور پر بنایا تھا۔

 امریکہ کے دہشتگرد فوجی المکلا شہر  کے "الریان" ایر پورٹ سے اس فوجی اڈے میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ و جارحیت کے دوران انہیں مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور برطانیہ کی حمایت حاصل رہی ہے اور ان ممالک نے بڑی مقدار میں سعودی اتحاد کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کیا ہے۔ مغربی حمایت یافتہ اس سعودی جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے، اسکے علاوہ اس ملک کو شدید غذائی بحران کا بھی سامنا ہے۔

ٹیگس