Jul ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • یمن میں امریکہ و برطانیہ مخالف لیڈر شیخ الحریزی کے مکان پر حملہ

یمن میں امریکہ و برطانیہ کی سیکورٹی فورس نے صوبے المہرہ میں غاصبوں کی موجودگی کے خلاف مہم کی کمیٹی کے سربراہ کے مکان پر حملہ کر دیا۔

الخبر الیمنی کی رپورٹ کے مطابق صوبے المہرہ میں غاصبوں کی موجودگی کے خلاف مہم کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ و برطانیہ کی  افواج نے صوبے المہرہ میں غاصبوں کی موجودگی کے خلاف مہم کی کمیٹی کے سربراہ شیخ علی سالم الحریزی کے مکان  کا محاصرہ کر لیا ۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی عوام اس جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے اور سخت جواب دیا جائے گا۔

صوبے المہرہ میں غاصبوں کی موجودگی کے خلاف مہم کی کمیٹی کے سربراہ شیخ علی سالم الحریزی علاقے کی ایک اہم و بااثر شخصیت ہیں جو یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت اور یمن میں غاصبوں کی موجودگی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران  دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔ سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے لیکن جارحین کا کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوسکا ہے۔  

ٹیگس