Aug ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں حالات حساس ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے غزہ پٹی کے حساس حالات پر سخت اظہار تشویش کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے غزہ پٹی کے نازک صورتحال کے پیش نظر تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ ہر اس بیان سے پرہیز کریں جو حالات مزید بگڑنے کا سبب بنیں۔ 

یاد رہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ جمعے کو غزہ پٹی کو فضائی بمباری اور گولہ بارود کا نشانہ بنایا تھا جس پر فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صیہونی کالونیوں اور شہروں پر میزائیلوں کی بارش کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران تل ابیب شہر کے بن گوریون ایئرپورٹ کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ صرف ساٹھ صیہونی شہری ان حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ آخرکار پیر کی صبح کو مصر کی ثالثی میں صیہونی حکومت اور اسلامی جہاد تنظیم کے مابین جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔

رپورٹوں کے مطابق، جنگ بندی اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے پیش کردہ شرائط پر مکمل طور پر عملدرامد کی صورت میں ہی جاری رہ سکتی ہے۔ جہاد اسلامی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی دشمن نے جنگ بندی کی تمام شرطوں پر عمل نہ کیا تو پھر سے جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔

ٹیگس