Aug ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • روہنگیا امور میں اقوام متحدہ کی ایلچی نوویلین ہیئیزر
    روہنگیا امور میں اقوام متحدہ کی ایلچی نوویلین ہیئیزر

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے بنگلہ دیش میں رہائش پذیر لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کی حمایت و مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے امور میں اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ نوویلین ہیئیزر نے بنگلہ دیش میں لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کی جبری منتقلی کی پانویں برسی کے موقع پر علاقے میں چار روزہ دورہ کیا۔

محترمہ ہیئیزر نے اس موقع پر کہا کہ آج بھی بنگلہ دیش پوری سخاوتمندی کے ساتھ روہنگیا مسلمانوں کی میزبانی کر رہا ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری ان مشکلات کے بار کو منصفانہ طور پر آپس میں تقسیم کرے۔ انہوں نے کہا اس وقت لازمی ہے کہ عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں کے لئے ایک جامع اور پائدار راہ حل تلاش کرنے کی کوشش کرے تاکہ میانمار میں انسانی حقوق اور سکیورٹی کی ابتر صورتحال کے پیش نظر کہیں روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ ایک فراموش شدہ بحران میں تبدیل نہ ہو جائے۔

اقوام متحدہ کی ایلچی نے مزید کہا کہ میانمار میں مایوس کن حد تک برے حالات روہنگیا مسلمانوں کو زمینی اور سمندری راستوں سے ترک وطن کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور اس دوران ان تارکین وطن کو انسانی اسمگلروں اور انتہا پسند عناصر کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محترمہ ہیئیزر کا کہنا تھا کہ بالآخر وہ میانمار ہی ہے جسے آخر کار روہنگیا مسلمانوں کی رضاکارانہ، محفوظ، باعزت اور پائدار واپسی کے لئے حالات سازگار بنانے ہوں گے اور اُسے اپنی اس قانونی ذمہ داری پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے حقوق اور سکیورٹی کے تحفظ پر زور دیا۔

 

ٹیگس