Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • گرین زون پر راکٹوں سے حملہ، امریکی سفارتخانے میں خطرے کے سائرن کی گونج

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کشیدہ حالات کے دوران وہاں دہشتگرد امریکیوں کی ایک فوجی چھاؤنی پر راکٹ حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی نازک صورتحال کے درمیان بغداد کے گرین زون میں امریکی چھاؤنی پر 107 ملی میٹر کے کئی کاٹیوشا راکٹ فائر کئے گئے جس کے بعد بغداد چھاؤنی کے اندر سے خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دیں۔

یہ راکٹ البلدیات  علاقے سے فائر کئے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق 2 راکٹ ترکیہ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کی بلڈنگ پر گرے۔

عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں اس ملک کی پارلیمنٹ میں بل منظور ہونے کے بعد دہشتگرد امریکی فوج کے کارروانوں کو تسلسل کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

عراقی عوام اور استقامتی گروہوں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اگر ملک میں امریکی فوجی قابض رہے تو ان سے جارح اور غاصب فوجیوں کے طور پر نمٹا جائے گا اور اس کے لئے ملک کی استقامتی تنظیموں کو مکمل طور پر حق حاصل ہے۔

ٹیگس