افغانستان، مسلح افراد نے شیعوں کی جامع مسجد کا سامان لوٹ لیا
Sep ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
مسلح ڈاکوؤں نے کابل کی ایک شیعہ مسجد میں توڑ پھوڑ کرکے اس میں موجود سارا سامان لوٹ لیا۔
رپورٹوں کے مطابق چھے ڈاکو کابل کے سرکاریز علاقے میں واقع جامع مسجد اور حسینیہ شہدا میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود نقد رقم اور دستاویزات اور سامان لوٹ کر لے گئے۔
مسلح ڈاکوؤں نے مسجد کے محافظ ، کارکن، خادم اور وہاں پر موجود دس طلبا کے ہاتھ پیرباندھ کر ستّر ہزار افغانی نقد رقم اور جامع مسجد کے کاغذات، دستاویزات اور سامان کو لوٹ لیا ۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ افراد مسجد کے سیکیورٹی کیمرے سے تصاویر ریکارڈ کرنے والے کمپیوٹر کو بھی ساتھ لے گئے۔
یاد رہے کہ گذشتہ چند مہینوں سے افغانستان میں دہشت گردانہ واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور زیادہ تر نشانہ اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو بنایا جا رہا ہے۔