اسرائیل پر طاری ہے سید حسن نصر اللہ کا خوف، اسرائیلی چینل کا اعتراف
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی دھمکیوں کے خوف سے تل ابیب گیس نکالنا بند کردے گا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے چینل- 13 نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ کے ایک وزراء حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہیں اس لیے وہ متنازعہ فیلڈ سے گیس نہیں نکالیں گے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور تکنیکی بنیادوں پر گیس نکالنے سے باز رہنا چاہتا ہے۔
المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی چینل- 13 کے اینکر اودی سگل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یائیر لاپید کا کہنا ہے کہ وہ ایک دستخط شدہ معاہدہ چاہتے ہیں، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل نے نصر اللہ کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے لیا اور اس خبر کے اعلان کے باوجود وہ اس گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
چینل- 13 پر عرب مسائل کے تجزیہ کار "تزوی یحزکیلی" نے بھی کہا کہ میں نے وزیر اعظم لایپد کے موقف کو اس طرح پڑھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ گیس نہ نکالنا، ایک تکنیکی مسئلہ ہے اور نصر اللہ کی دھمکی اسرائیل کے رویے کو متاثر کرے گی، تل ابیب تکنیکی وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کر رہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہاں، اسرائیل گیس نکالنا اور لبنان کے ساتھ معاہدہ چاہتا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اب معاہدے کی تیز کے لئے رابطے ہو رہے ہیں لیکن نصراللہ کی دھمکی اسرائیل کو اس کام سے منصرف کر دے گی۔