Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جارح سعودی اتحاد نے پچاس سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوارن اس ملک کے مختلف علاقوں کوترپن بار وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور رہائشی علاقوں اور یمن کی مسلح افواج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ سعودی اتحاد کے ڈرون اور جنگی طیاروں نے اسی طرح الحدیدہ، تعز، مآرب، حجہ، صعدہ، جیزان، ضالع اور نجران میں یمنی شہریوں کے رہائشی مکانات اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، گولہ باری کی اور راکٹ حملے کئے۔

سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ایسی حالت میں جاری ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے یمن میں جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کئے جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ سعودی اتحاد نے کبھی اس معاہدے کی پابندی نہیں کی۔
واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے لے کر اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

ٹیگس