Oct ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • یمن میں بیس لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ عالمی ریڈکراس
    یمن میں بیس لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ عالمی ریڈکراس

ہلال احمر کے مطابق سعودی اتحاد کی یمن پر تھونپی گئی جنگ سے بیس لاکھ سے زیادہ یمنی بچے تعلیم سے محروم محروم ہو گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ریڈکراس نے یمن جنگ کے آٹھ سال گزرنے پر اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ یمن جنگ کو آٹھ سال گزر گئے ہیں، یمن میں دو ملین بچے سکول جانے سے محروم ہیں اور 8لاکھ سے زیادہ بچوں کو مدد کی ضرورت ہے۔

ریڈ کراس نے اپنی ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ جنگ کے دوران یمن کے 2900سکولوں یا تو مکمل طور پر تباہ ہوگے ہیں یا پھر انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے اور بہت سے سکول تعلیم کی بجائے کسی اور مقصد کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی اتحاد نے آٹھ سال پہلے یمن پر یک طرفہ جنگ تھونپی تھی لیکن شدیدترین فضائی بمباری، میزائل اور ڈرون حملوں اور بری افواج کے ذریعے کاروائیوں کے باوجود سعودی اتحاد اس جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ٹیگس