یمن کی مسلح افواج کا بیان، الضبہ کا آپریشن تو ایک ٹریلر تھا
یمن کی مسلح افواج نے الضبہ آئل پورٹ پر ڈرون آپریشن کے بارے میں ایک بیان جاری کیا جس پر سعودی - اماراتی اتحاد اور ان کے کرائے کے ایجنٹوں کا قبضہ ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، المسیرہ کے حوالے سے یمن کی مسلح افواج کے بیان میں سعودی - اماراتی اتحاد اور ان کے کرائے کے ایجنٹوں کے زیر قبضہ الضبہ آئل پورٹ پر ڈرون آپریشن کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے تیل کی لوٹ مار کو روکنے کے لیے ایک سادہ اور معمولی انتباہی جھٹکا دیا ہے تاکہ ایک آئل ٹینکر کے ذریعے صوبہ حضرموت کی الضبہ بندرگاہ سے خام تیل کی چوری کو روکا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گنہگار ٹینکر نے تیل اور اس کے مواد کی منتقلی اور برآمد پر پابندی کے بارے میں متعلقہ فریقوں کے جاری کردہ فیصلے کے برخلاف کام کیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انتباہی پیغام یمنی قوم کی تیل کی دولت کو لوٹنے کے عمل کو روکنے کے لئے انجام دیا گیا تھا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے صرف ٹینکر کے مسافروں کی صحت و سلامتی اور یمنی انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لیے وارننگ بھیجی تھی، لیکن ہم اپنی قوم کے مال کی لوٹ مار کو روکنے کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔
یمنی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غیر ملکی کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ صنعا میں حکومت کے فیصلوں کی خلاف ورزی نہ کریں اور یمن کی دولت کی لوٹ مار میں شریک ہونے سے پرہیز کریں۔