Oct ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • شام کی فوج نے امریکی فوجی قافلے کا راستہ روک دیا

شام کےفوجیوں نے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے ایک قافلے کو پسپائی پر مجبور کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، شام کے فوجیوں نے صوبہ حسکہ کے تل تمر علاقے میں امریکی غاصب فوجیوں کے ایک قافلے کا راستہ روک کر انہیں تل اللبن اور ام الخیر قصبوں کی جانب آگے جانے سے روک دیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق امریکی باوردی دہشت گردوں کا قافلہ پانچ بکتربند گاڑیوں پر مشتمل تھا۔ 

واضح رہے کہ امریکی غاصب افواج اور ان سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے شام کے شمال اور مشرقی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے جہاں سے تیل اور زرعی اجناس کو اسمگل کرکے عراق سے باہر لے جایا جاتا ہے۔ امریکی اور ان کے کے حمایت یافتہ عناصر شامی افواج اور عام شہریوں کو بھی نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی مقبوضہ علاقوں کے عوام نے بارہا دہشت گردوں کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف آواز اٹھائی ہے تاہم یہ دہشت گرد عناصر جنہیں امریکہ اور ترکی کی مکمل حمایت حاصل ہے ،مقبوضہ علاقوں کے رہائشی عوام کے لئے مزید مسائل پیدا کردیتے ہیں۔

نام نہاد عالمی برادری نے بھی اس مسئلے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

 

ٹیگس