Nov ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

قطر کے انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ہندوستان کی بحریہ کے 8 سابق افسروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: الوطن نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے ہندوستان کی بحریہ کے آٹھ افسران کو قطر کی ایک نجی کمپنی دہراء Dahra گلوبل ٹیکنالوجی اینڈ کنسلٹنگ سروسز نے بھرتی کیا تھا، جو قطری بحریہ کو لاجسٹکس اور آلات کی دیکھ بھال جیسی تربیت اور خدمات فراہم کرتی ہے۔

الوطن کے مطابق ہر چند کہ ان پر عائد الزامات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن سامنے آنے والے دستاویزات صیہونی حکومت کے فائدے کے لیے ان کی جاسوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔

دوحہ نے ستمبر کے آخر میں زیر حراست ہندوستانی افسران کو اپنے اہل خانہ سے فون کال کرنے کی اجازت دی۔ گرفتار ہونے والے ہندوستانی بحریہ کے سابق آفسروں نے 4 سے 6 سال تک کمپنی کے ساتھ تعاون کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے اکتوبر کے آخر میں ایک اعلیٰ عہدے دار کو دوحہ بھیجا تاکہ مذکورہ افسران کی رہائی کے لیے اپنے سفارت خانے کے اہلکاروں کی مدد کی جائے۔

ٹیگس