Jan ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی اور اماراتی ملیشیاوں کے مابین جھڑپوں میں امریکی ہتھیاروں کا استعمال

یمن میں سعودی اور اماراتی حمایت یافتہ ملیشیاوں کے مابین جھڑپوں میں امریکی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ 13 فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جنوبی یمن میں زیادہ سے زیادہ علاقوں پر غاصبانہ قبضہ جمانے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے اور دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف امریکی ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ تازہ جھڑپوں میں جنوبی یمن کے صوبے ابین میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ سات فوجی اہلکار ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی ہے اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے دیگر بچے زخمی ہوئے ہیں۔

یہی نہیں سعودی اتحاد نے امریکہ اور اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت سے یمنی عوام کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ غذائی اشیا اور دوائیں نیز ایندھن تک یمن منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔

ٹیگس