Feb ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • تباہ کن زلزلے سے ترکیہ میں 912 اور شام میں 386 اموات

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام:  گزشتہ شب ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس میں اب تک مجموعی اموات 1298 ہو گئیں جبکہ ایک بڑی تعداد ابھی بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔

ترکی کے صدررجب طیب ارندوغان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ترکیہ میں آئے زلزلے سے اموات کی تعداد 912 ہو گئی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ترکیہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 5383 تک جا پہنچی ہے جبکہ 1710 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گۓ ہیں۔

زلزلے کے بعد غازیانتپ اور حاطے ایئر پورٹ پر سول پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں زلزلے سے اموات 386 سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 600  سے تجاوز شکر چکی ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اموات میں مزید اورتیز رفتار اضافے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے بعد بعض علاقوں میں سخت سردی نے بھی حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور زلزلے سے متاثرہ افراد کھلے آسمان کے نیچے گھنٹوں گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

ٹیگس