Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran

سیکڑوں کی تعداد میں یمنی شہریوں نے صنعا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کر کے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی سالویشن حکومت کے ایک سینیئر رکن خالد المدانی نے ایران پریس سے گفتگو میں صنعا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے، کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے کے بارے میں کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے آس پاس کے یمنی شہریوں نے سفارت خانے کے قریب سے گذرنے پر پابندی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کے اطراف میں بلاسبب اتنی سختی برتی گئی ہے کہ امریکی سفیر کو اس علاقے سے گذرنے کی اجازت ہے مگر یمنی شہریوں کو اجازت نہیں ہے۔
المدانی نے کہا کہ یمنی عوام عزت و وقار اور آزادی کے حامل ہیں اور وہ امریکی فوجیوں کے انخلا کا جشن منا رہے ہیں چونکہ امریکی فوجی بہت ہی رسوائی کے ساتھ صنعا چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔
یمن کی سرگرم ثقافتی شخصیت ماجد الشریف نے بھی کہا کہ گیارہ فروری دو ہزار پندرہ کو امریکی فوجی، نہایت ذلت و رسوائی کے ساتھ صنعا سے بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ ہم امریکیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم یمن کو تمہارے وجود سے پاک کئے بغیر کبھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ 

ٹیگس