May ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 8 صیہونی ہلاک و زخمی

صیہونی حکومت فلسطینیوں کے جوابی میزائل حملوں سے شدید طور پر وحشت میں مبتلا ہے اور صیہونیوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی تل ابیب سے 20 کیلو میٹر کے شہر «رخووت»  میں ایک 4 منزلہ عمارت پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک صیہونی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

استقامتی محاذ نے یہ کارروائی سرایا القدس کے کمانڈر احمد ابودقه کی شہادت کے بعد کی۔

دوسری جانب  غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران غزہ پر ہونے والی صیہونی بمباری اور جارحیت میں 29 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ شہید ہونے والوں میں 6 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

صیہونی جارحیت میں 19 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 28 رہائشی مکانات کو شدید نقصان اور 286 رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

صیہونی حکومت فلسطینیوں کے جوابی میزائل حملوں سے شدید طور پر وحشت میں مبتلا ہے اور ہر آن فلسطینیوں کے جوابی میزائل حملے کے خدشے سے ان کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ ناجائز صیہونی حکومت اپنی تمام تر کوششوں اور جارحیتوں کے باوجود فلسطینی مزاحمت کے ان حملوں کو روکنے یا حتیٰ محدود کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے بعد اس نے ایک بار پھر غزہ میں ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کر دیا ہے۔

ٹیگس