Jun ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • تصویر: منٹ میرر
    تصویر: منٹ میرر

پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ پٹرولیم اور قدرتی گیس سمیت بعض اشیا کی بارٹر تجارت کی اجازت دینے کے لیے ایک خصوصی آرڈر پاس کیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ خبر ملکی وزارت تجارت نے دی ہے۔ ایک ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے بمشکل غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ، حکومت ادائیگیوں کے توازن کے بحران کو سنبھالنے اور مہنگائی کو کنٹرول میں لانے کی شدت سے کوشش کر رہی ہے جو گزشتہ ماہ تقریباً اڑتیس فیصد کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی۔

بزنس ٹو بزنس یا بی ٹو بی بارٹر ٹریڈ میکانزم بیس تیئس کے نام سے موسوم یکم جون کے حکومتی حکم نامے میں تبادلے کے قابل اشیا کی فہرست بھی دی گئی ہے۔ تجارتی طریقۂ کار میں حصہ لینے کے لیے ریاستی اور نجی ملکیتی اداروں کو منظوری درکار ہوگی۔

سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد امین نے کہا کہ پاکستان بالخصوص روس اور ایران سے تیل اور توانائی کی درآمدات سے ڈالر کی طلب میں اضافہ کیے بغیر بارٹر ٹریڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے ممالک کو درپیش ڈالر کی قلت کے پیش نظر بارٹر ٹریڈ کے موقع کو اہم قرار دیا۔ ساجد امین کا خیال تھا کہ اس اقدام سے کرنسی کی اسمگلنگ کا معاملہ تو حل نہیں ہوگا مگر یہ ایران اور افغانستان سے اشیا مثلاً ڈیزل کی اسمگلنگ کو خاصا متاثر کر سکتا ہے جس سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ٹیگس