Jun ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • سرحد پر حزب اللہ کی رضوان بریگیڈ کی تعیناتی کا امکان، صیہونی ریاست پریشان (ویڈیو)

جنوبی لبنان میں ہونے والی سرحدی کشیدگی کے بعد اب صیہونی ریاست اس بات کو لے کر تشویش میں ہے کہ اب علاقے میں حزب اللہ کے رضوان بریگیڈ کو متعین کیا جائے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: روسیا الیوم نے صیہونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد اب حزب اللہ کی رضوان بریگیڈ کے کمانڈوز کو اس علاقے میں متعین کیا جا سکتا ہے۔

بھرپور رزمی توانائیوں کی حامل رضوان بریگیڈ حزب اللہ لبنان کی اسپیشل فورس ہے جسے اُس نے صیہونی دہشتگردوں کے خطرات سے نمٹنے اور خاص موقعوں پر استعمال کرنے کے لئے تیار کیا ہے۔

رضوان بریگیڈ، حزب اللہ لبنان

عبری میڈیا نے صیہونی انٹیلی جنس کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ شبعا فارمز کے علاقے میں بگڑنے والی صورتحال میں رضوان بریگیڈ کا ہاتھ ہے۔ صیہونی فوج کی جانب سے باڑ لگانے کی کوشش کے بعد جنوبی لبنان کے علاقے کفرشعوبا میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے اور لبنانی فوج نے صیہونی فوج کو اپنے نشانے پر لے لیا تھا۔

ٹیگس