Jul ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے حالات، مذاکرات کی کوششیں تیز

لبنان کے ایک میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک خصوصی بین الاقوامی ایلچی لبنان کی جنوبی سرحدوں پر جاری پیشرفت کے حوالے سے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سے بات کرنے کے لیے اس ملک کا دورہ کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنانی اخبار ندا الوطن نے باخبر سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے مقدمے کے انچارج ایک خصوصی بین الاقوامی ایلچی، لبنان کی جنوبی سرحدوں پر جاری پیشرفت کے لئے یہ ملک سفر کریں۔

ان باخبر ذرائع کی اطلاعات کے مطابق بیروت پہنچنے پر اقوام متحدہ میں امریکی ایلچی حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی درخواست کریں گے تاکہ انہیں جنوبی لبنان کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خیالات سے آگاہ کر سکیں۔

باخبر سفارتی ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایلچی سید حسن نصر اللہ سے الغجر اور کفر شوبا کی پہاڑیوں اور شبعا فامز کے ایک حصے سے، جو لبنان سے تعلق رکھتے ہیں، انخلا کے لیے اسرائیل پر اقوام متحدہ کے دباؤ کے بارے میں حزب اللہ کے موقف کے بارے میں پوچھے گا۔

اس ملاقات کی بنیاد پر اور نصر اللہ کے جواب کے بعد لبنان اور اسرائیل کی سرحدوں پر معاملات کا تعین کیا جائے گا۔

ان ذرائع نے کہا کہ شبعا فامز میں بلیو لائن کے علاقے میں دو کیمپ لگائے جانے اور صیہونی حکومت کی جانب سے الغجر کے لبنانی حصے کو مقبوضہ فلسطین کے ساتھ الحاق کرنے کی کوشش، حال ہی میں لبنان کی جنوبی سرحدوں پر کشیدگی میں اضافے کا سبب بنی ہے جو گزشتہ جمعرات کو اپنے عروج پر پہنچ گئی تھی ۔

جمعرات کے روز حزب اللہ لبنان نے لبنانی کے سرحدی گاؤں الغجر میں صیہونی حکومت کی نقل و حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ صیہونی غاصب فوجیوں نے حال ہی میں سرحدی گاؤں الغجر کے شمالی حصے میں خطرناک کارروائیاں انجام دی ہیں۔

ٹیگس